مبارکباد

ماسکو وشو اسٹار چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی فریاء خانم کی رکن کونسل کویتا اور رکن اسمبلی گنیش گپتا سے ملاقات _ قائدین نے دی مبارکباد   

ماسکو میں منعقدہ وشو اسٹار چمپئن شپ میں فریاء خانم نظام آباد کو گولڈ میڈل کا تمغہ

رکن کونسل کے کویتا ، رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا سے ببلو خان کارپوریٹر کی قیادت میں ملاقات قائدین کی جانب سے مبارکباد 

 

نظام آباد 10 جون (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان)شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے کراٹے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل وشو اسٹار چمپئن شپ جس کا انعقاد ماسکو میں 2 مئی تا 8مئ انعقاد عمل لایا گیا اس میں حصہ لیتے ہوئے مختلف زمروں میں میڈلس حاصل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ حاصل کیا جن میں فریا خانم ولد محمد جمیل خان (سنگل ویپن) زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا کارپوریٹر ڈیویژن( 56) ببلو خان کی قیادت میں آج رکن قانون ساز کونسل کے کویتا اور رکن اسمبلی اربن نظام آباد سے ان کےکیمپ آفس پر ملاقات کی

 

اس موقع پر کے کویتا اور بیگالہ گنیش گپتا نے فریا خانم کو اس بین الاقوامی سطح کے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس ہونہار کراٹے کھلاڑی۔ کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل میں مزید کامیابی حاصل کرنے کا اظہار کیا کے کویتا نے کہا کہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے مختلف اسپورٹس کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ریاست تلنگانہ اور ملک کا نام روشن کررہے ہیں جیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں رورل و اربن سطح پر اسپورٹس کے فروغِ کے لئے اسٹڈیم کی تعمیراتی عمل لارہی ہے

 

‌خواتین کو کراٹے کے فن میں مہارت حاصل کرنے پر وہ خود اپنی حفاظت کرسکتی ہیں بیگالہ گنیش گپتا نے کہا کہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے اپنی انتھک محنت و جدوجہد سے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنا غیر معمولی کارنامہ ہے ببلو خان نے بتایا کہ فریا خانم نے کوچ عبدالعمر کے زیر نگرانی تربیت حاصل کی اور فریاء خانم کا تعلق ان کے ڈیویژن احمد پورہ کالونی سے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button