تلنگانہ
عادل آباد پولیس کی سائلنسرس کے خلاف کارروائی

عادل آباد ۔تلنگانہ کی عادل آبادپولیس نے حالیہ دنوں میں شور پیدا کرنے والے غیر قانونی سائلنسرس کے خلاف سخت اقدام اٹھایا ہے۔
خصوصی مہم کے دوران بائیکس پر لگے 160 موڈیفائیڈ سائلنسرس کو ضبط کیا گیا۔ ایس پی اکھل مہاجن کی قیادت میں ان تمام سائلنسرسکو روڈ رولر کے ذریعہ تلف کردیاگیا۔ایس پی نے واضح کیا کہ آئندہ غیر قانونی سائلنسرس لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے
اور ایسے سائلنسرس نصب کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔