تلنگانہ

بیوی کا گلا کاٹ کر خود بھی اپنا گلا کاٹ لیا _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

عادل آباد _ 15 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ایک شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر خود بھی اپنا گلا کاٹ لیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ضلع کے سیداپور گاوں میں پیر کو پیش آیا۔ اس واقعہ میں بیوی برسرموقع ہلاک ہوگئی اور شوہر کو شدید زخمی حالت میں رمس ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

 

تفصیلات کے مطابق سیدا پور کا لکشمن اور سنیتا شوہر بیوی ہیں ان دونوں میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے آج بھی ان دونوں کے درمیان کسی مسلہ پر جھگڑا ہوا اور غصہ کی حالت میں لکشمن نے سنیتا کا گلا کاٹ ڈالا۔جس پر کافی خون بہانے سے اس کی موت ہوگئی۔بیوی کی موت سے پریشان ہو کر لکشمن نے بھی اسی چاقو سے اپنا گلا کاٹ لیا۔

 

مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے زخمی کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔اس سلسلے میں ایک کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button