اسپشل اسٹوری
تلنگانہ کے مرزاگوڑہ بس حادثے کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے مرزاگوڑہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے
، جس میں پیر کی صبح تانڈور سے حیدرآباد آرہی آر ٹی سی بس اور کنکر سے بھری ٹپر لاری کے درمیان پیش آئے تصادم کے مناظر کو ڈیجیٹل انداز میں دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے مرزاگوڑہ میں پیر کی صبح تانڈور سے حیدرآباد کی طرف آرہی ایک آر ٹی سی بس سامنے سے آرہی کنکر سے بھری ٹپر لاری سے زوردار ٹکرا گئی۔ اس ہولناک تصادم میں دو ڈرائیوروں سمیت 21 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹپر لاری مخالف سمت سے آکر تیز رفتاری میں بس سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کا اگلا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا اور کئی مسافر اندر ہی پھنس گئے۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر کہرام مچ گیا۔



