تلنگانہ

ٹاسک فورس پولیس رات میں معصوم لوگوں کو مار رہی ہے اور دن میں سو رہی ہے: قائد مجلس اکبراویسی کی اسمبلی میں تقریر

حیدرآباد _ 29 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے شہر حیدرآباد میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس خاطیوں اور مجرموں کو مارنے کے بجائے گھر کے سامنے کھڑے معصوم لوگوں کو مار رہی ہے

 

اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے جناب اکبرالدین اویسی نے حکومت سے شکایت کی کہ ہر پولیس اسٹیشن میں معمول کی رقم لی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں بات کرنے سے ڈرتے نہیں ہے

 

انہوں نے کہا کہ رات ہوتے ہی ٹاسک فورس پولیس معصوم افراد کو مارتے ہوئے رات بھر جاگ رہی ہے اور دن میں سو رہی ہے اور دن کے اوقات میں ہی قتل کے واقعات پیش آرہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button