تلنگانہ

اور جب چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جناب اکبر اویسی کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کا پیشکش کیا

حیدرآباد _ 27 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف  منسٹر ریونت ریڈی نے مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کا پیشکش کیا۔ اس پیشکش کو  جناب اکبرالدین اویسی نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجلس پارٹی میں خوش ہیں

 

ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی اور مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کے درمیان دلچسپ نوک جھوک دیکھی گئی

 

اسمبلی میں قائد مجلس کی جانب سے پرانے شہر میں میٹرو ریل پراجیکٹ کو فوری مکمل کرنے اور دیگر مطالبات  پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جناب اکبرالدین اویسی کو چندرائن گٹہ اسمبلی حلقہ سے استعفی پیش کرتے ہوئے کانگریس کے بی فارم پر ان کے حلقہ انتخاب کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرنے کا پیشکش کیا اورکہا کہ کامیابی کے بعد جناب اکبراویسی کو ڈپٹی چیف منسٹر بنایا جائے گا۔ اسمبلی میں ان کی نشست کے بازو ہی جناب اکبرالدین اویسی کو نشست فراہم کی جائے گی۔

 

ریونت ریڈی نے یہ بھی کہا کہ وہ کوڑنگل سے جناب اکبر اویسی کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری لیں گے اس کے لئے وہ چیف الیکشن ایجنٹ بھی بننے تیار ہیں۔ چیف منسٹر کے اس پیشکش کا جواب دیتے ہوئے جناب اکبرالدین اویسی نے کہا کہ وہ مجلس پارٹی میں خوش ہیں اور پارٹی تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپنی آخری سانس تک وہ مجلس میں ہی رہیں گے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button