جنرل نیوز

کل ہند انجمن ترقی پسند مصنفین تلنگانہ کا ہفتہ اور اتوار کو دو روزہ ,,حسرت موہانی ،قومی سیمینار 

مشاہیر ادیب، پروفیسرس اور قائدین کا خطاب ہوگا- شرکت کے لیے او دھیش رانی باوا کی اپیل

حیدراباد 23جولائی(اردو لیکس) انجمن ترقی پسند مصنفین تلنگانہ کا "حسرت موہانی” پر دو روزہ قومی سیمینار اردو ہال حمایت نگر حیدرآبادمیں ہفتہ واتوار 26 اور 27 جولائی کو منعقد ہوگا جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نکہت آرا شاہین نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ 26 جولائی کو 30-9بجے دن پرچم لہرایا جائے گا جناب پی لکشمی نارائن کامریڈ ،عزیز پاشاہ سابق رکن راجیہ سبھا، ڈاکٹر سکھ دیوسنگھ سرسا قومی جنرل سیکریٹری نیشنل پی ڈبلیو اے، ڈاکٹر راپل سدرشن جنرل سیکریٹری تلنگانہ پی ڈبلیو اے، ڈاکٹر اودھیش رانی باوا جناب ٹی ایس نٹراجن، ڈاکٹر موہن داس ،ڈاکٹر پونم سنگھ، جناب نتھل شرما ڈاکٹر نکھت آرا شاہین، پلیرو ویرا سوامی صدر تلنگانہ پی ڈبلیو اے اس موقع پر موجود رہیں گے

 

افتتاحی نشست 10 بجے تا ایک بجے دوپہر ہوگی کامریڈ پینو گنڈا لکشمی نا رائنا،کامریڈ عزیز پاشاہ سابق رکن راجیہ سبھا، ڈاکٹر سکھ دیو سنگھ سرسا،جناب نتھل شرما،ڈاکٹر پونم سنگھ، ڈاکٹر موہن داس مجلس منتظمہ میں شامل ہیں ڈاکٹر اودھیش رانی باوا کا خیر مقدمی خطاب ہوگا کامریڈ چاڈا وینکٹ ریڈی سابق ایم ایل سی کا افتتاحی خطاب ہوگا پروفیسر یس ستیہ نارائنا سابق وائس چانسلر کا کلیدی خطاب ہوگا ڈاکٹر دیو راجو مہاراجو مہمان اعزازی ہوں گے ڈاکٹر ای وی پرساد جنرل سیکریٹری اے پی پی ڈبلیو اے تہنیت پیش کریں گے 2تا6 بجے شام پہلا سیشن ہوگا ڈاکٹر سبر جیت سنگھ ،جناب کمار امبوج، ڈاکٹر متھلیش کمار، ڈاکٹر سنیتا گپتا مجلس منتظمہ میں شامل ہوں گے

 

پروفیسر کیرتی مالینی وٹھل راؤ جاولے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مہاراشٹر یونیورسٹی مہاراشٹر مہمان خصوصی ہوں گی پروفیسر عرشیہ جبین صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد ،ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر روبی رضا خاتون، ڈاکٹر رفیعہ سلیم ڈاکٹر جاوید ندیم، محترمہ مہہ جبین حسرت موہانی پر مقالے پیش کریں گے ڈاکٹر ارجمندآرا اور جنابی دیواری کا خطاب ہوگا اتوار 27 جولائی کو اردو حال حمایت نگر میں ہی 9 تا 11 بجے دن دوسرا سیشن ہوگا ڈاکٹر رابندر ناتھ رائے, ڈاکٹر سنجے سریواستو مجلس منتظمہ میں شامل ہیں جناب راکیش وانکھیڈے ، ڈاکٹر ادیش رانی بابا اور ایس کے گنگا مجلس منتظمہ میں شامل ہیں

 

جناب زاہد خان اور محترمہ مہ جبین کا خطاب ہوگا ڈاکٹر نکہت آرا شاہین اظہار تشکر کا فریضہ انجام دیں گی چائے کے وقفے کے بعد قومی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا کامریڈ پینو گنڈا لکشمی نارائن کا خطاب ہوگا قومی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سکھدیو سرسارپورٹ پیش کریں گے تلنگانہ ای پی ڈبلیو اے کی صدر اودھیش رانی باوا نے ادیبوں، شعرا ،پروفیسرز، اساتذہ اور دیگر محبان اردو سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button