تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے رات دیر گئے گرفتار _ دسویں کے پیپر لیک کیس میں کاروائی کی اطلاع

کریم نگر _ 5 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو منگل کی رات دیر گئے پولیس نے کریم نگر میں واقع ان کی قیام گاہ سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دسویں جماعت کے ہندی پیپر لیک کیس میں ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک رپورٹر نے پیپر لیک ہونے کے بعد اس کی فوٹو بنڈی سنجے کو روآنہ کیا تھا اس سلسلے میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس معاملے میں بنڈی سنجے کا ہاتھ ہے

اس کے علاوہ ورنگل پولیس کمشنر نے بھی ہندی پیپر لیک ہونے کے واقعہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرشانت نامی رپورٹر نے پیپر کی فوٹو بنڈی سنجے کو واٹس ایپ پر روآنہ کی ہے جس پر آج پولیس نے بنڈی سنجے کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت بنڈی سنجے کے گھر پر پولیس کی بھاری جمعیت پہنچ گئی اور بی جے پی کارکن بھی وہاں پہنچ گئے۔ اس دوران پارٹی کارکنوں اور پولیس  کے درمیان دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا۔

بنڈی سنجے کو گاڑی میں بٹھا کر ورنگل روٹ پر لے جایا گیا جہاں کریم نگر کے ایل ایم ڈی کے پاس گاڑی خراب ہو گئی جس پر پولیس نے دوسری گاڑی میں سوار کرواتے ہوئے ورنگل منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button