جنرل نیوز

صرف ایک ڈی اے کی اجرائی کا اعلان محض آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف : ‘صدرٹی جے ٹی ایف ویربھدراراﺅکا بیان

سرکاری ملازمین کے تمام مسائل کی فی الفور یکسوئی کا مطالبہ

صرف ایک ڈی اے کی اجرائی کا اعلان محض آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف

ایک کروڑروپئے حادثاتی بیمہ سے متعلق بھی مکمل وضاحت کی جائے‘صدرٹی جے ٹی ایف ویربھدراراﺅکا بیان

 

صدر تلنگانہ جاگروتی ٹیچرس فیڈریشن ویر بھدراراﺅ نے حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو صرف ایک ڈی اے کی اجرائی کے اعلان کو محض آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قراردیا۔بنجارہ ہلز میںواقع دفتر تلنگانہ جاگروتی میں ٹی جے ٹی ایف کے خازن گھن پورم دیویندر اور ریاستی لیڈر ایس کے مستان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویربھدرا راﺅ نے کہاکہ جولائی 2023میںواجب الادا ڈی اے اب جاری کیاگیاہے۔چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے سرکاری ملازمین کےلئے بڑا کام کرنے کا ادعا مضحکہ خیز ہے

 

۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ زیر التواءتمام ڈی ایزکی اجرائی آخر کب عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلہ میں حکومت فی الفور وضاحت کرے۔ویربھدرا راﺅ نے واضح کیاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ملازمین کو ڈی اے کی اجرائی ان کابنیادی حق ہے۔انہوںنے ملازمین کےلئے ایک کروڑروپئے حادثاتی بیمہ سے متعلق بھی مکمل وضاحت کا مطالبہ کیا اور استفسار کیاکہ اس بیمہ کے خصوص میں پریمیم کون ادا کرے گا۔اس تعلق سے حکومت کو واضح موقف اختیار کرناچاہئے۔

 

ویربھدرا راﺅ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کےلئے پی آر سی کے نفاذ اور ریٹائرمنٹ فوائد جیسے اہم مسائل کو بالکلےہ طور پرنظر انداز کرتے ہوئے صرف ایک ڈی اے کی اجرائی پر اکتفا مناسب نہیں ہے۔صدرتلنگانہ جاگروتی ٹیچرس فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ملازمین کے تمام مسائل کی فی الفور یکسوئی کےلئے ےہ اقدامات روبہ عمل لائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button