تلنگانہ

حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں

حیدر آباد _ 10 دسمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع  گزشتہ تین شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں  جہاں کئی اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے کم دیکھا گیا۔صبح 11 بجے تک بھی حیدرآباد اور کئی مقامات پر سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور صبح 8 بجے تک کہر دیکھا جارہا ہے

 

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے جمعہ کو مطلع کیا کہ ضلع کاماریڈی کے ڈونگی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اقل ترین درجہ حرارت 5.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ضلع سنگاریڈی کے نیا لکل میں اقل ترین درجہ حرارت 6.6 ڈگری درج کیا گیا جب کہ عادل آباد کے و چیرا اور پیلا میں بالترتیب 7 اور 3. 7 ڈگری سیلسیس رہا۔ ریاست کے دوسرے اضلاع بشمول نظام آباد ، سنگاریڈی ، سدی پیٹ، کریم نگر ، میدک ، نرمل ، راجنا سرسلہ، کاماریڈی ، جگتیال، وقار آباد، رنگاریڈی، عادل آباد میٹر چل م کا جگری منچریال اور کمرم بھیم آصف آباد میں ہر جگہ اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم ریکارڈ کیا گیا۔

 

سابقہ ضلع عادل آباد کے کئی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج کی گئی جس کی وجہ سے بالخصوص رات اور علی اصبح کے اوقات میں عوام کو مکانات میں ہی رہنے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ بیلا اور بازار ہجور منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 7.3 اور 7.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جے نیتھ ، عادل آبا در ورل نیرادی گونڈا مسی ، اوٹنور ، عادل آباد اربن ، بھیم پور منڈلوں میں 7.8 ڈگری سیکسیس سے 12 ڈگری سیلسیس کے درمیان اقل ترین درجہ حرارت رہا۔

 

ضلع نرمل کے بھینسہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری ، کنٹالہ منڈل میں 8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلانٹنگ سوسائٹی کے مطابق ریاست کے شمالی اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت آنے والے دنوں میں 14 ڈگری سیلسیس سے 16 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button