جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔فلمی انداز میں لڑکی کا اغوا

حیدرآباد: ضلع رنگاریڈی کے ترکا یمجال میں ایک لڑکی کا فلمی انداز میں اغوا کرلیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ویشالی نامی لڑکی میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی ہے، نوین ریڈی نامی نوجوان اس سے محبت کرتا تھا۔ اس دوران لڑکی کے گھروالوں نے لڑکی کی شادی کسی اورنوجوان سے طئے کردی تھی۔

عنقریب شادی مقرر تھی، آج نوین ریڈی فلمی انداز میں قریب 100 افراد کے ساتھ لڑکی کے گھرپہنچا، اس نے لڑکی کو ساتھ لے جانے کی کوشش جس پرلڑکی کے ماں باپ اوررشتہ داروں نے مزاحمت کی۔ نوین ریڈی اوراس کے ساتھیوں نے رکاوٹ پیدا کرنے والوں پرحملہ کرکے گھرکے سامان کو نقصان پہنچایا اورویشالی کو اپنے ساتھ لے گئے۔ لڑکی کے ماں باپ کی شکایت پرپولیس نے نوین ریڈی کے خلاف معاملہ درج کرلیا اوراے سی پی اوما مہیشورراو نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔

لڑکی کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ اندرون چھ گھنٹے مغویہ لڑکی کو ضلع نلگنڈہ میں اغوا کنندگان کے چنگل سے آزاد کروانے میں کامیابی حاصل کی اور 8 ملزموں کو گرفتارکر لیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button