تلنگانہ ہائی کورٹ میں 19 گورنمنٹ پلیڈرس کا تقرر ؛ ایک مسلم ایڈوکیٹ بھی شامل

حیدرآباد _ 13 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ میں سرکاری مقدمات کی پیروی کے لئے 19 وکلاء کو گورنمنٹ پلیڈرس سرکاری وکیل مقرر کیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ قانون نے جمعہ کو جی ای او (399) جاری کیا ہے۔ محکمہ قانون کے سکریٹری تروپتی نے اس خصوص میں ایک جی او بھی جاری کردیا ہے جن وکلاء کو گورنمنٹ پلیڈرس بنایا گیا ہے
ان میں ایک مسلم ایڈوکیٹ بھی شامل ہے جن وکلاء کو گورنمنٹ پلیڈرس بنایا گیا ہے ان میں ڈی وی چلپتی راؤ، ایم شالینی، محمد حسین، بی کرشنا، ایس سمن، ای۔ پورن چندر راؤ، جی تروپتی ریڈی، اے رویندر، اے اننت سین ریڈی، ایم وگنیشور ریڈی، ٹی وینکٹ راجو، پی شراون کمار گوڈ، جی بھاسکر، ایچ راجیش کمار، گڈم کرن کمار، ای وینکٹا ریڈی، کے منی دیپیکا، پردیپ کمار ، سجتا کوراپتی شامل ہیں ۔ حکومت نے احکامات میں کہا ہے کہ وہ ان عہدوں کو تین سال یا اگلے احکامات تک برقرار رہیں گے۔