تلنگانہ

سرناپلی ولیج متاثرین کو مکمل تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے. بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی متاثرہ افراد کے ہمراہ اے سی پی سے ملاقات

سرناپلی ولیج متاثرین کو مکمل تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے. بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی متاثرہ افراد کے ہمراہ اے سی پی سے ملاقات.

 

نظام آباد. 16/جون (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے سرناپلی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی و مقامی بجرنگ دل شرپسند عناصر کی جانب سے شرپسندانہ حملہ کا شکار مسلم افراد خاندان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نظام آباد راجہ وینکٹ ریڈی سے ملاقات کی

 

، اس خصوص میں انچارج مجلس نظام آباد و رکن اسمبلی ملک پیٹھ احمد بن عبداللہ بلعلہ نے نظام آباد محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے تفصیلی بات چیت کے ذریعے متاثرہ افراد خاندان کو مکمل انصاف و تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے،

 

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 8/ جون شام 7:30 ضلع نظام آباد کے اندلوائی منڈل سرناپلی ولیج میں ایک غریب مسلم خاندان کے افراد محمد امان ولد احمد اللہ عمر 36 سال، محمد مجید خان عمر 25 سال، ثناء بیگم عمر 28 سال، رضوانہ بیگم 60 سال اور والد احمد اللہ عمر 65 سال پر ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی و بجرنگ دل کے شرپسندوں نے اس غریب خاندان کے گھر میں گھس کر قاتلانہ حملہ کردیا تھا

 

اس حملہ میں شدید زخمیوں کو نظام آباد گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا، تقریباً ایک ہفتہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں زیر علاج رہنے کے بعد آج متاثرین کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، اس موقع پر مجلس قائدین نے زخمیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انکی عیادت کی اور قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والے محمد امان اور انکے افراد خاندان کو نظام آباد مجلس قائدین اے سی پی وینکٹ ریڈی سے ملاقات کروائی،

 

اس ملاقات کے موقع پر محمد امان اور انکے افراد خاندان نے اے سی پی کو سرناپلی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی اور مقامی بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے کارکنان شرپسند عناصر نوین گوڑ، سندیپ گوڑ کی گاؤں میں جاری دہشت گردی و غیر قانونی سرگرمیوں سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ دو سال سے انکے افراد خاندان کو ظلم کا شکار بناتے ہوئے جھوٹے اور فرضی مقدمات میں پھنساکر ہراساں کیا جارہاہے اور انکے افراد خاندان بالخصوص محمد امان کو سماجی بائیکاٹ کے ذریعے گاوں میں داخلہ اور کاروبار کرنے سے بھی روکا جارہا ہے

 

، محمد امان نے اے سی پی کو بتایا ہے کہ انھیں بے بنیاد الزامات کے ذریعے فرقہ پرستی کا شکار بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مقامی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی اور بجرنگ دل فرقہ پرست عناصر کی جانب سے نشانہ بناکر ولیج کے پرامن ماحول کو مسلسل بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، مقامی دیگر مسلمانوں کو بھی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی اور مسلم مخالفت شرپسند عناصر کی جانب سے نشانہ بنانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں

 

، محمد امان اور محمد مجید خان نے بتایا ہے کہ وہ ان عناصر کے ظلم سے تنگ آکر اور اپنے تحفظ کیلئے کاروبار کی غرض سے کاماریڈی منتقل ہوگئے ہیں، لیکن عیدالاضحیٰ کے موقع پر وہ اپنے والدین کے ساتھ عید منانے اپنے گھر ولیج سرناپلی پہنچے تھے، اس بات کی اطلاع ملنے پر ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی و بجرنگ دل کے شرپسندوں نے رات کے اوقات انکے گھر میں گھس کر قاتلانہ حملہ کر دیا،

 

محمد امان اور انکے ضعیف والدین اور افراد خاندان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اے سی پی کو بتایا کہ ہاسپٹل سے ڈسچارج کے بعد اپنے گھر و ولیج سرناپلی پہنچنے پر مقامی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی اور ان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے بجربگ کارکنان سے جان و مال کا خطرہ لاحق ہے، متاثرہ افراد خاندان نے اے سی پی نظام آباد سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی اور بجرنگ دل کے شرپسند عناصر کے خلاف انکوائری کے ذریعے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ان شرپسند عناصر سے انھیں مکمل تحفظ بھی فراہم کرنے کے لیے تحریری طور پر مطالبہ کیا گیا ہے

 

، اے سی پی وینکٹ ریڈی نے محمد امان اور انکے متاثرہ افراد خاندان پر مقامی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی اور شرپسندوں کی جانب سے کئے گئے مظالم کو تفصیل سے سماعت کے بعد کہا کہ نظام آباد پولیس کمشنر سری سائی چیتنیاں کی راست نگرانی میں سرناپلی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی و بجرنگ دل شرپسند عناصر کے خلاف جاری جامع تحقیقات کے بعد حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور جلد از جلد محمد امان اور انکے افراد خاندان کو سرناپلی ولیج میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے لیے مکمل تعاون و تحفظ فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے،

 

اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین، ٹاون صدر شکیل احمد فاضل ،ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد، سابقہ کارپوریٹر عبدالسلیم اور امر فاروق موجود تھے،

متعلقہ خبریں

Back to top button