ایجوکیشن

نشیتا ڈگری کالج نظام آباد کا پہلا کانوکیشن پروگرام کا شاندار انعقاد 

طلباء گلوبل چیلنجس کا خود اعتمادی کے ساتھ سامنا کریں

نشیتا ڈگری کالج نظام آباد کا پہلا کانوکیشن پروگرام کا شاندار انعقاد

 

نظام آباد:7/جنوری (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)نظام آباد کا ممتاز و مشہور تعلیمی ادارہ نشیتا ڈگری کالج (خود مختار)کا پہلا کانوکیشن آج سراویہ گارڈن فنکشن ہال کنٹیشور، آرمور روڈ، نظام آباد میں شاندار پیمانے پر منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیرمین گوورننگ باڈی مسٹر سی نکھل نے کی۔ جبکہ بحیثیت مہمان خصوصی پروفیسر وی بالکشٹا ریڈی چیرمین تلنگانہ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن، پروفیسر ٹی یادگیری راؤ وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد، سرپرست اعلیٰ سی ونئے کمار، کوآرڈنیٹر راجو صدر نظام آباد ڈسٹرکٹ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اکیڈمک پروفیسر کے سائیلو، ڈائیرکٹر ڈاکٹر عثمان، محمد شفیع، منوج کمار گلڈا کے علاوہ لکچررس، سینکڑوں کی تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر کے سپنا نے نشیتا ڈگری کالج کے قیام و کارکردگی پر مبنی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بتایاکہ (32) سال قبل 1994ء میں قائم کئے گئے کالج کا 2019ء میں سلور جوبلی تقریب منائی گئی (2) کورسیس سے شروع کئے گئے کالج میں آج کئی مختلف کورسیس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء تعلیم حاصل کئے ملک و بیرون ملک میں برسر روزگار ہیں۔ اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر بالکشٹا ریڈی نے کہاکہ مرکزی حکومت کے وکاست بھارت 2047ء مشن اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے رائیزنگ تلنگانہ مشن کو کامیاب بنانے کیلئے اگلے (22) سالوں میں اہم رول ادا کرنا ہے۔ آج گلوبل چیالنجس کا سامنا کرتے ہوئے ملک کو تیسری بڑی اکنامی بنانا ہے۔

 

(21) ویں صدی جو ہندوستان کی ہوگی ٹکنالوجی اور نالج کے ذریعہ ہم آہنگ ہونا ہے۔ جو ترقی کی سمت اہم قدم ہوگا۔ پروفیسر یادگیری راؤ وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ڈگری کے حصول کے بعد طلباء کو نئی زندگی اور نئے چیالنجس کاسامنا کرنا پڑے گا

 

جس کے ذریعہ زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین خدمت انجام دے سکیں گے۔ اس موقع پر بانی نشیتا ایجوکیشنل اکیڈمی آنجہانی سی بھومیا کے نام سے موسوم (5)طالبات میں گولڈ میڈلس اور (272) طلباء طالبات میں ڈگری حاصل کرنے والوں میں سرٹیفکٹس مہمانوں کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button