تلنگانہ

ٹی آرایس ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش۔ تینوں ملزمین کی مشروط ضمانت منظور

حیدرآباد: تلنگانہ رااشٹریہ سمیت کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے الزام میں گرفتارتین ملزمین کی درخواست ضمانت منظورہوگئی۔ ملزمین رام چندرا بھارتی، سمہا یا جی اورنند کمار کی ہائیکورٹ نے مشروط ضمانت منظورکرلی ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمین کو تین لاکھ روپئے شخصی مچلکہ کے ساتھ دو ضمانتیں داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ان تینوں کو ہر پیرکو پولیس کے سامنے تحقیقات کیلئے پیش ہونے کا کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button