تلنگانہ

کھمم میں اظہر الدین کا روڈ شو

سابقہ رکن پارلیمنٹ و امیدوار کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز محمد اظہر الدین نے کھمم کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر کھمم شہر میں منعقدہ روڈ شو میں حصہ لیا

 

اظہر الدین نے کھمم اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کو بھاری اکثریت کے کامیابی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت کی مجہول پالیسیوں سے تلنگانہ کی عوام بدزن ہوچکی ہے پچھلے ساڑھے نو سال میں چیف منسٹر کے سی آر نے مسلم اقلیتوں کو ہتھیلی میں جنت دکھانے کا کام کیا اظہر الدین کے روڈ شو میں عوام کا زبردست ہجوم دیکھا گیا

 

اظہر الدین کو کھمم شہر میں جگہ جگہ عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کرتے ہوئے کثرت سے شال پوشی اور گل پوشی کی گئی کھمم شہر کے عوام سے محمد اظہر الدین نے اپیل کی ہے کہ 30 نومبر کو منعقدہ اسمبلی انتخابات میں ٹی ناگیشور راؤ کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button