تلنگانہ

بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر تلنگانہ میں بھی بلڈوزر کاروائی کی جائے گی۔ بنڈی سنجے کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: بی جے پی کے تلنگانہ کے ریاستی صدر  بنڈی سنجے نے ریاست میں بھی اترپردیش کی طرح ’بلڈوزر‘ راج کا وعدہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد مجرموں کے خلاف بلڈوزر کا استعمال کیا جائے گا’ بنڈی سنجے نے کہا کہ اترپردیش کے چیف منسٹر قاتلوں اور عصمت ریزی کرنے والوں اور خواتین کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے والوں کے خلاف بلڈوزر کاروائی کرتے ہوئے ان کےگھر منہدم کررہے ہیں، تلنگانہ میں بھی پارٹی کے اقتدار میں آنے پر خواتین کی عصمت ریزی کرنے والوں قتل کرنے والوں کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button