تلنگانہ

تلنگانہ میں بٹالین پولیس اور ان کی بیویوں کا احتجاج _ 39 کانسٹیبل معطل

حیدرآباد _ 27 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں بٹالین پولیس نے یکساں پولیس پالیسی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ چند دنوں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہے ہیں ۔ احتجاجی سرگرمیوں میں کانسٹیبل اور کانسٹیبل کے ارکان خاندان بھی  شرکت کررہے ہیں ہفتہ کو ریاست کے کئی مقامات پر  کانسٹیبل اور ان کی بیویوں نے سڑکوں پر زبردست احتجاج کیا۔جس پر ریاستی حکومت نے 39 کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا

 

۔ ورنگل ضلع کے مامنور میں چوتھی بٹالین کے کانسٹیبلوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔ انہوں نے مامنور بٹالین کمانڈنٹ کے دفتر کے باہریہ مظاہرہ کیا۔ نلگنڈہ ضلع میں بھی احتجاج کیاگیا۔ 12ویں بٹالین کے کانسٹیبلوں نے نعرے لگائے۔ رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم میں بٹالین کانسٹیبلس کے افراد خاندان نے احتجاج کیا۔ ساگر روڈ پردھرنا دیا گیا۔ منچیال ضلع میں بٹالین کی بیویوں اور ان کے ارکان خاندان نے ضلع مستقرکے اوور برج پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست میں تمام پولیس ملازمین کے لیے یکساں پالیسی ہونی چاہیے۔

 

پولیس ملازمین کی بیویوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہروں کو من مانی ڈیوٹی دی جارہی ہے اور وہ ہم سے اور ہمارے ارکان خاندان چھینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہروں کو بٹالین کے اندر مزدور بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ملازمین کی بیویوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی کا ان کے شوہروں کے کاموں سے کوئی تعلق نہیں ہے

 

۔ انہوں نے اس احساس کا اظہار کیا کہ ان کے بچے اپنے والد کو دیکھ کر اپنے رشتہ داروں کی طرح محسوس کرتے ہیں جو وقتاً فوقتاً گھر آتا ہے اور اگر چند سال مزید گزر گئے تو باپ اور بچوں کا رشتہ ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button