تلنگانہ

تلنگانہ میں بی سی بند پرامن – حیدرآباد میں حملہ کے چند ایک واقعات

تلنگانہ میں بی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مجالس مقامی اداروں میں 42 فیصد ریزرویشن کے مطالبہ پر منایا گیا ریاست گیر بند کامیاب رہا۔

 

اس بند کو کانگریس، بی آر ایس، بی جے پی، سی پی آئی، سی پی ایم، ٹی جے ایس، سی پی آئی (ایم ایل)، ماؤ نواز پارٹیوں سمیت مختلف سماجی، طلبہ اور قبائلی تنظیموں کی حمایت حاصل ہوئی۔

 

تاہم حیدرآباد کے نللہ کنٹہ علاقے میں بند کے دوران کشیدگی پھیل گئی۔ احتجاجی کارکنوں نے بند کی پرواہ کئے بغیر کھلی دکانوں اور شورومس پر حملہ کیا۔ بجاج شوروم کی شیشے توڑ دیے گئے

 

اور ایک پیٹرول پمپ پر دھاوا بول کر فیول مشینیں نقصان پہنچائیں۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا

متعلقہ خبریں

Back to top button