تلنگانہ

یوم آزادی پر بہترین ملازم کا ایوارڈ، 24 گھنٹے بعد دل کا دورہ؛ 28 سالہ جہانگیر باشا کی موت

تلنگانہ کے گدوال ضلع میں 108 ایمبولینس میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کے طور پر خدمات انجام دینے والے ایک نوجوان کی یوم آزادی کے موقع پر ایوارڈ لینے کے چند گھنٹوں بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

 

گدوال منڈل کے چنوگونی پلی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ جہانگیر باشا کو نصف شب اچانک سینے میں درد ہوا۔ گھر والوں کے مطابق انہیں ایمبولینس کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔

 

جہانگیر باشا نے ہفتہ کو منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں ضلع کلکٹر کے ہاتھوں بہترین ملازم کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر ہی بیٹے کی دل کا دورہ پڑنے سے موت پر ان کے والدین پر سکتہ طاری ہوگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button