تلنگانہ
مگرمچھ مکان میں گھس گیا _ گھر والے خوف کے عالم میں فرار ؛ تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں واقعہ
تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں ایک مکان میں بھاری مگرمچھ گھس پڑا جس پر گھر والوں نے چینخ وپکار شروع کردی اور مکان سے فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ پیر کی نصف شب ونپرتی ضلع کے سری رنگا پورم منڈل کے جنم پیٹ گاوں میں پیش آیا۔آدھی رات کو گاؤں کے قریب راماسمودرم تالاب سے ایک بڑا مگرمچھ نکل آیا ۔ مگرمچھ کو دیکھ کر آوارہ کتے اس کے پیچھے پڑ گئے۔
اور یہ مگرمچھ آبادی میں داخل ہو کر قریبی مکان میں گھس گیا۔جس پر اس مکان کے افراد چینخ وپکار کرتے ہوئے گھر سے باہر بھاگ گئے۔ اور گاوں والوں کو اس کی اطلاع دی۔گاؤں والوں نے پولیس اور محکمہ جنگلات کو اطلاع دی ۔
جس پر پولیس اور محکمہ جنگلات کے عملے نے سانپوں کو پکڑنے والوں کی ٹیم کو طلب کرتے ہوئے منگل کی صبح اس مگرمچھ کو پکڑ لیا۔جس پر گھر والوں نے راحت کی سانس لی