تلنگانہ

کے ٹی آر کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ تلنگانہ پولیس نے بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔‌ غیر مجاز طور پر ڈرون کے استعمال کے معاملے میں پولیس نے کے ٹی آر اور دیگر قائدین کے خلاف یہ کاروائی کی ہے۔

 

مبینہ طور پر امبٹ پلی گاؤں میں میڈی گڈہ بیر ج کے پاس بغیر اجازت ڈرون کے استعمال کے الزام میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 26 جولائی کو دوپہر پیش آیا، 29 جولائی کو میڈی گڈہ کے ایک اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ولی شیخ نے اس کی اطلاع دی۔شکایت کے مطابق کے ٹی آر نے اپنے ساتھیوں بشمول سابق ایم ایل ایز وینکٹ رمنا ریڈی اور بلکا سمن کے ساتھ بیرج کا دورہ کیا اور ضروری اجازت حاصل کیے بغیر ڈرون کیمرہ کا استعمال کیا۔ شکایت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ میڈی گڈہ بیرج حکومت تلنگانہ کے لیے ایک اہم پروجیکٹ ہے اور یہاں ڈرون کی غیر مجاز سرگرمی سیکورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ڈرون اڑانے کا فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس سے شکایت کی گئی جس پر جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کی مہادیو پور پولیس نے کے ٹی آر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button