تلنگانہ
بی آر ایس کو ایک سال میں 683 کروڑ کے عطیات
حیدرآباد: بی آر ایس نے ان کی پارٹی کو حاصل ہونے والے عطیات کی تفصیلات سے مرکزی الیکشن کمیشن کو واقف کروایا ہے۔ پارٹی کے مطابق سال 2022 اور 23 میں ایک سال کے دوران بی آر ایس پارٹی کو جملہ 683 کروڑ کے عطیات وصول ہوئے۔
الیکٹرورل بانڈز کے ذریعے 529 کروڑ ، الیکٹرورل ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے 90 کروڑ کے عطیات پارٹی کو وصول ہوئے۔ پارٹی کو عطیات دینے والوں کی فہرست اس طرح ہے۔
ریاستی وزیر گنگولہ کملاکر نے 10 کروڑ، ریاستی وزیر ملا ریڈی نے چار کروڑ، گایتری گرینائٹس نے 10 کروڑ، ہنس پاور کمپنی نے 10 کروڑ اور راجہ پشپہ پراپرٹیز نے 10 کروڑ کے پارٹی کو عطیات دئیے ہیں۔