تلنگانہ

تلنگانہ میں بی آرا یس کا کسی سے مقابلہ ہی نہیں کے سی آرکی بحیثیت چیف منسٹر ہیٹرک یقینی ۔شولا پور میں کے کویتا کی پریس کانفرنس

مہاراشٹرا/ شولاپو22اکٹوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں بی آرایس کا کسی سے مقابلہ ہی نہیں ہے۔یہاں یکطرفہ نتائج میں بی آرا یس پارٹی تیسری مرتبہ بھی شاندار کامیابی حاصل کرےگی۔پارٹی سربراہ کے چندر شیکھر راﺅکی بحیثیت چیف منسٹر ہیٹرک یقینی ہے۔ان خیالات کااظہار کے کویتا رکن قانون سازکونسل بی آرایس کے کویتا نے کیا۔وہ شولا پور مہاراشٹرا میں اخباری نمائندوں سے بات کررہی تھیں

 

۔کے کویتانے کہاکہ تلنگانہ میں بی جے پی کاکوئی وجود نہیں ہے۔تمام حلقوں سے بی جے پی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ تلنگانہ کی ترقی کےلئے بی آرا یس نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔پارٹی کی کارکردگی ہی ہماری کامیابی کی کلید ثابت ہوگی۔کویتا نے استفسار کیاکہ کانگریس کی طرف سے جو6ضمانتوں کا تذکرہ کیاگیاہے آخر اسکا ضامن کون ہے۔کیاقومی صدر کانگریس ملکارجن کھرگے اورراہول گاندھی اس بات کی گیارنٹی دے سکتے ہیں؟

 

کویتانے کہاکہ کے سی آرکی قیادت میں گزشتہ دس برسوں کے دوران کسانوں ‘خواتین ‘نوجوانوں‘ایس سی‘ایس ٹی‘بی سی طبقات کی ترقی وفلاح بہبود کےلئے متعدد اسکیمات پر عمل کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ بی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے عوام کافی خوش اور مطمئن ہیں۔تلنگانہ کے عوام چیف منسٹر کے سی آر کو پھر ایک مرتبہ اپنا آشیرواد دینے کےلئے تیارہیں۔کویتا نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے 100سے زائد نشستوں پر اپنی ضمانت کھودی تھی اور اس مرتبہ تمام حلقہ جات پرسے بی جے پی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیںگی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے

 

۔کویتا نے کانگریس پر شدید تنقید کی اورکہاکہ 65برس تک کانگریس اقتدار سے فائدہ اٹھاتی رہی تاہم عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود کےلئے کچھ بھی نہیں کیااس کے برخلاف چیف منسٹر کے چندر شیکھر راﺅ نے صرف 10برس کے دوران تلنگانہ کی بے مثال ترقی کو یقینی بنایا۔کویتانے کہاکہ بی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے عوام بخوبی واقف ہیںاور انہیں مکمل ایقان ہے کہ عوام بی آرایس پارٹی کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔کویتا نے خوشی ومسرت کا اظہار کیاکہ مہاراشٹرا میں تلنگانہ کے کلچر کو جاری رکھا گیاہے۔

تلنگانہ کے عوام کی طرح مہاراشٹرا میں بھی گنگا جمنی تہذیب کی جھلک ہے ۔کویتا نے مہاراشٹرا میں ہینڈ لوم کی صنعتوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے بیڑی ورکرس سے بھی ملاقات کی۔واضح رہے کہ کویتا بتکماں تقریب میں شرکت کےلئے مہاراشٹرا کے دورہ پر ہیں۔شولا پور میں آمد پر کویتا کا شاندار استقبال کیاگیا۔ کویتا نے خواتین اور لڑکیوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ بتکماں پروگرام میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button