تلنگانہ
تلنگانہ بھون میں بی آر ایس پارٹی کی دعوت افطار – کے ٹی آر کی شرکت

حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع تلنگانہ بھون میں بی آر ایس پارٹی کی جانب سے منعقدہ دعوتِ افطار تقریب میں بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے شرکت کی اور اقلیتی برادران کو ماہِ رمضان کی مبارکباد دی
۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں کانگریس حکومت ناکام رہی ہے اور اسمبلی اجلاس میں اس مسئلہ کو ثبوتوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا
۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دور میں ریاست گنگا جمنی تہذیب کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن رہی۔ اس تقریب میں محمد محمود علی، مسیح اللہ فاروق حسین، محمد سلیم، شیخ عبداللہ سہیل، مجیب الدین سمیت دیگر قائدین اور بڑی تعداد میں اقلیتی برادران نے شرکت کی۔




