تلنگانہ

17 ستمبرکو حیدرآباد لبریشن ڈے منانے مرکز کا نوٹفکیشن جاری

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے قبل مرکزی حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ مرکز نے ہر سال 17 ستمبر کو حیدرآباد لبریشن ڈے کے طورپرمنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کو 15 اگست 1947 کو ہندوستان کی آزادی کے بعد 13 ماہ تک آزادی نہیں ملی۔ آپریشن پولو 17 ستمبر 1948 کو حیدرآباد کو آزاد کرانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اس علاقہ کو نظام کی حکمرانی سے آزاد کرایا گیا تھا۔ مرکز کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ

 

اب حیدرآباد کو آزاد کرانے والے شہداء کو یاد کرنے اور نوجوانوں کے ذہنوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے حکومت ہند نے ہر سال 17 ستمبر کو حیدرآباد لبریشن ڈے کے طورپر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button