تلنگانہ

ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے لئے مرکزی حکومت ذمہ دار _ اسٹیٹ ٹیچرس یونین کے اجلاس سے وزیر فینانس ہریش راؤ کا خطاب

حیدرآباد _24 ڈسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے وزیر فینانس ہریش راؤ نے آج اساتذہ برادری سے کہا ہے کہ ریاستی حکومت دانستہ طور پر ان کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر نہیں کررہی ہے بلکہ مرکزی حکومت کئی دنوں سے تلنگانہ کو حاصل ہونے والے فنڈس کو روک دیا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کو ہر ماہ ایک تاریخ کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں

حیدرآباد کے ونستھلی پورم میں آج اساتذہ کی تنظیم اسٹیٹ ٹیچرس یونین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے وزیر فینانس ہریش راؤ نے تنخواہوں میں تاخیر کے لئے مرکزی حکومت کو ذمدار قرار دیا۔ انھوں نے کہا مرکزی حکومت نے مختلف محکموں کے لئے 40 ہزار کڑوڑ روپے کے فنڈز جاری کرنا ہے لیکن وہ فنڈز کی اجرائی کو روک دی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ اور دیگر ملازمین کو 10  تاریخ کو تنخواہیں ادا کرنا پڑ رہا ہے

اس سے پہلے 6 سال تک سرکاری ملازمین کو ایک تاریخ کو تنخواہیں ادا کی جاتی تھی لیکن گزشتہ دو سال سے ہی اس طرح کے مسائل پیدا ہورہے ہیں

ہریش راؤ نے اساتذہ کو تیقن دیا کہ ان کے مسائل کی یکسوئی کی جائے گی اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو بھی اساتذہ کے مسائل حل کرنے سنجیدہ ہیں اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلے کا عمل بھی بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button