تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں میں ہائی اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی

حیدرآباد_ 20 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں سرکاری سطح کے ہائی اسکولوں میں اسکول کے اوقات میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے اس خصوص میں محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ ہائی اسکولس کے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 

جس کے مطابق ریاست کے سرکاری ہائی اسکول صبح 9 بجے سے شام 4.15 بجے تک کام کریں گے۔ واضح رہے کہ فی الحال ہائی اسکول صبح 9.30 بجے سے شام 4.45 بجے تک کام کر رہے ہیں۔ ہائی اسکول کے بچوں کو بھی پرائمری اور اپر پرائمری اسکول کے بچوں کے اوقات کار میں لانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے

 

محکمہ تعلیم کے حکام نے واضح کیا کہ پرائمری اور اپر پرائمری اسکول معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 4.15 بجے تک جاری رہیں گے۔ واضح کیا گیا ہے کہ جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں صبح 8.45 بجے سے شام 4 بجے تک اسکولوں کے اوقات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button