جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد کے ہاسپٹل سے تین سالہ بچہ کا اغوا

نظام آباد _ 20 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں واقع سرکاری ہاسپٹل سے ایک تین سالہ لڑکے کا دو نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کرلیا جب بچہ ہاسپٹل کے کاریڈار میں فرش پر اپنے باپ کے بازو سو رہا تھا

 

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بچہ کو اپنے کاندھے پر لے کر ہاسپٹل سے باہر نکل رہا ہے اور اس کے سامنے ایک اور شخص بھی موجود ہے ہاسپٹل میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں بچہ کے اغوا کی ویڈیو قید ہوگئی ہے

 

بتایا گیا ہے کہ ہاسپٹل میں ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈیلیوری کے لئے آئی تھی اس کا شوہر اپنے تین سالہ بچہ کو لے کر ہاسپٹل میں سوگیا تھا لیکن نامعلوم افراد نے بچہ کا اغوا کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button