تلنگانہ

کیمیکل فیکٹری میں مرنے والوں کی تعداد 40 ہوگئی – ہر خاندان کو فی کس ایک کروڑ معاوضہ دینے فیکٹری کے مالکان کا اعلان

تلنگانہ سنگاریڈی ضلع کے پاشامائیلارم میں پیش آئے کیمکل فیکٹری کے حادثہ پر سگاچی انڈسٹری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

 

کمپنی کے مطابق اس حادثے میں 40 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔ سگاچی کمپنی کے سکریٹری ویویک کمار نے اعلان کیا کہ ہم ہر مہلوک کارکن کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے مالی امداد فراہم کریں گے،

 

ساتھ ہی ان کے تمام انشورنس کلیم بھی کلیئر کیے جائیں گے۔ زخمی افراد کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہم تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button