تلنگانہ
کانگریس لیڈر فیروز خان کو تلنگانہ ویمن کمیشن کی نوٹس – خواتین کے خلاف ریمارکس کرنے پر کارروائی

تلنگانہ ویمن کمیشن نے کانگریس قائد فیروز خان کے خلاف از خود (سُوموٹو) کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فیروز خان نے گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو گاندھی بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران خواتین کے خلاف توہین آمیز اور تذلیل کرنے والے ریمارکس کیے تھے۔
کمیشن کی چیرپرسن شاردا کا کہنا ہے کہ ان کے ریمارکس نہ صرف خواتین کی توہین ہیں بلکہ یہ بدنامی کا باعث بھی ہیں۔ خواتین کمیشن نے فیروز خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ اس ماہ 4 تاریخ کو پیش ہو کر وضاحت دیں۔