تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے 466 ایمبولینس گاڑیوں کا افتتاح کیا

حیدرآباد _ یکم اگست ( اردولیکس) چیف منسٹر تلنگانہ  چندرشیکھرراو نے آج حیدرآباد کے پیپلز پلازہ میں 466نئی ایمبولینس گاڑیوں کا افتتاح کیا ۔ان گاڑیوں میں 108ایمرجنسی گاڑیاں، 102اماں ووڈی گاڑیاں اور فری ہارس وہیکلس شامل ہیں۔

ان گاڑیوں کو جھنڈی دکھائے جانے کے بعد یہ گاڑیاں تمام اضلاع کیلئے روانہ ہوگئیں۔ہر گاڑی میں عصری سہولیات موجود ہیں۔موجودہ طورپر 108ایمرجنسی گاڑیوں کے بیڑہ میں 426گاڑیاں شامل ہیں۔ان گاڑیوں میں 175گاڑیوں کو نئی گاڑیوں سے تبدیل کیاگیا ہے اور29نئی ایمبولنس گاڑیوں کا نئی روٹس پر اضافہ کیاگیا ہے

 

۔بہ حیثیت مجموعی 448گاڑیاں، 108ایمرجنسی سرویسس میں شامل ہیں۔موجودہ 300اماں ووڈی گاڑیوں میں 228گاڑیوں کو نئی گاڑیوں سے تبدیل کیاگیا ہے ۔

 

اس موقع پر وزیر صحت ٹی ہریش راؤ، چیف سکریٹری  شانتی کماری مقامی ایم ایل اے دانم ناگیندر، میئر وجے لکشمی اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button