تلنگانہ میں بھاری انکاونٹر 7 ماویسٹ ہلاک

ورنگل – تلنگانہ کے ضلع مُلگو میں پیش آئے بھاری انکاونٹر میں 7 ماویسٹ ہلاک ہوگئے۔ ایٹورو ناگارم کے علاقے میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی۔ اس انکاؤنٹر میں سات ماؤ نواز ہلاک ہو گئے
۔ یہ آپریشن تلنگانہ گرے ہاؤنڈز اور اینٹی ماؤسٹ اسکواڈ نے مشترکہ طور پر انجام دیا، تاہم پولیس نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں ماؤ نوازوں کے اہم لیڈرس بھی شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایلامندو نرسم پیٹ ایریا کمیٹی کے سیکریٹری بھدرو (35)، مدھو (43) کرُونّا کر (22) جمنا (23)، جے سنگھ (25)، کشور (22) اور کامیش (23) شامل ہیں۔
گزشتہ 22 نومبر کو چھتیس گڑھ کے بھِجّی علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے دوران 10 ماؤ نواز ہلاک ہوئے تھے۔ اینٹی نکسل آپریشن کے تحت کُنتا پولیس اسٹیشن کے حدود میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے ماؤ نوازوں کے خلاف کارروائی کی۔
اس دوران پولیس اور ماؤ نواز کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 10 ماؤ نواز ہلاک ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے تین خودکار ہتھیار اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔