تلنگانہ
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے قلعہ گولکنڈہ میں قومی پرچم لہرایا

79ویں یوم آزادی کے موقع پر حیدرآباد کے گولکنڈہ قلعہ میں صبح 10 بجے تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف منسٹر ریوانت ریڈی نے شرکت کی اور قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔
پولیس دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر قبول کیا۔ تقریب میں وزراء، ایم ایل ایز، اعلی عہدیدار ، طلباء اور عام لوگ بھی موجود تھے۔چیف منسٹر ریوانت ریڈی جلد مختلف شعبوں میں بہترین خدمات دینے والے 25 افراد کو تمغے بھی دئے اور ریاستی عوام کے نام خطاب کیا
ساؤتھ ویسٹ زون کے ڈی سی پی چندرموہن اور اے سی پی سید فیاض نے قلعہ میں سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کی۔