چیف منسٹر ریونت ریڈی کی بی آر ایس لیڈر پی سرینواس ریڈی سے ملاقات _ کانگریس میں شامل ہونے کی دی دعوت
حیدرآباد _ 21جون ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جمعہ کو بی آر ایس پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کر انھیں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ سرینواس ریڈی کے ہمراہ پوچارام سرینواس ریڈی سے ملاقات کی اور انھیں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پوچارام سرینواس ریڈی بہت جلد کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں اس کے علاوہ بی آر ایس کے 10 ارکان اسمبلی بھی کانگریس میں شامل ہونے تیار ہیں
پوچارام سرینواس ریڈی کا شمار بی آر ایس پارٹی کے سینئر قائدین میں ہوتا ہے اور وہ گزشتہ معیاد میں اسمبلی کے اسپیکر رھ چکے ہیں بی آر ایس پارٹی کی پہلی معیاد میں سرینواس ریڈی وزیر زراعت کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں وہ نظام آباد ضلع کے بانسواڑہ اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے