تلنگانہ

شٹل کھیلنے کے دوران ایک شخص کی ہارٹ اٹیک سے موت _ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں افسوسناک واقعہ

جگتیال _ 2 جون  ( اردولیکس) حالیہ دنوں میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے صحت مند لوگوں کے مرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال جگتیال شہر میں بھی جمعہ کی صبح پیش آیا۔

 

جگتیال شہر  کے کرشنا نگر سے تعلق رکھنے والے 53 سالی بوسا وینکٹ راجہ گنگارام جمعہ کی صبح مقامی کلب میں شٹل کھیلتے ہوئے اچانک گر گئے۔ جنھیں دوستوں  نے فوری طور پر سی پی آر کیا اور گنگاراام  کو ابتدائی طبی امداد دی۔ بعد ازاں ہاسپٹل لے جانے کے دوران گنگارام راستے میں ہی فوت ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد گنگا رام کے ساتھ کلب میں ان کے ساتھ شٹل کھیلنے والے ساتھیوں پر سکتہ طاری ہو گیا۔

 

 

کیونکہ ایک صحت مند شخص جو کچھ دیر قبل  تک شٹل کاک کھیل رہا تھا اور ٹھیک ٹھاک تھا  اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔ کلب کے ممبرس نے گنگا رام کی اچانک موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button