انٹر نیشنل

رمضان میں مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ گئی

Representational image

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین میں زائرین کی ریکارڈ تعداد۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اب تک مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے زائرین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

شیخ السدیس نے کہا ہے کہ’محرم سے لے کر 15 رمضان تک ایک کروڑ 63 لاکھ افراد مسجد نبوی کی زیارت کرچکے ہیں‘۔’حرمین انتظامیہ کے تمام شعبے اور ان میں کام کرنے والا عملہ زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مخلصانہ محنت کر رہے ہیں۔

’رمضان المبارک میں زائرین کی خدمت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button