جنرل نیوز

تبارک ہائی اسکول نظام آباد میں تقسیم انعامات پروگرام سے مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی ومفتی عبدالمبین قاسمی کا خطاب

قرآن فہمی کے لےء سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ ضروری ہے

 

نظام آباد 25/نومبر (اردو لیکس)قلب شہر میں واقع تبارک ہای اسکول محلہ حطائی نظام آباد میں طلباء وطالبات کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس تقریبا دوسو سے زائد طلباء نے حصہ لیا اول نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے انعامات تقسیم کیے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امام وخطیب مسجد فرحت النساء کھوجہ کالونی مفتی عبد المبین قاسمی نے کہا کہ اسکولوں میں اس طرح کی محنت قابل قدر ہے اسکول انتظامیہ کو مبارکباددیتے ہوے کہا کہ ہراسکول میں اگر اس قدر بھی کوشش کرلی جاے تو ان شاءاللہ مسلمان بچے اور بچیاں بے راہ روی کے شکار نہیں ہوں گے مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ نے کہا کہ گذشتہ چندسالوں سے اس اسکول میں طلباء کے دین وایمان کے تحفظ کے لیے الحاج محمد نصیرالدین کی اس فکر کو یقیناً قدر کی نگاہوں سے دیکھا جائے اور اس اقدام کی جس قدر ستائش کی جاے کم ہے نیز کہا کہ قرآن مجید ہمارے لےء دستور حیات ہے مگر قرآن فہمی کے لےء مطالعہ سیرت النبی لازم ہے چونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکت کو اللہ تعالی نے ہمارے لیے اسوہ اورنمونہ بنایا ہے قرآن مجید کے ہرمجمل حکم کی تفسیر ذات نبی ہے ہمیں ذاتی طور پر بھی اپنے گھرانوں میں سیرتِ طیبہ کے مطالعہ کا معمول بنانا چاہئے جس سے برکت تو لازما آے گی مگر ساتھ ساتھ ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ وطریقہ بھی معلوم ہوگا آج ہمارے سماج ومعاشرہ کا حال یہ ہوچکا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو ہر فلم ایکٹر کی داستان معلوم ہے ڈانسر کانام اورکارنامے معلوم ہے کرکٹر کا بائیو ڈاٹا معلوم ہوتا اگر ہمارے بچے ناواقف ہیں تو بس اپنے نبی کی سیرت سے ناآشنا نظرآتے ہیں یہی وجہ ہیکہ بڑے ہونے کے بعد تعلیمی قابلیت بہت کچھ آجاتی ہے ڈگریاں حاصل کرلیتے ہیں کسی نے نبی کی سیرت پر کوی سوال کردیا تو جواب نہیں دے پاتے ہیں اس لےء سیرت النبی کو پڑھنے کا معمول بنائیں اس موقع پر سیرت النبی کوئز میں اول آنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا محمدفیروز عمران شریف ودیگر اساتذہ وٹیچرس نے اس پروگرام سے استفادہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button