محترمہ سعدیہ فاطمہ باسط علی خان مدینتہ العلوم اسکول کوقومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کا نیشنل ایوارڈ

ناندیڑ 7- نومبر( ای میل ) حضرت نظام الدین اولیاء دہلی کے نزد غالب اکیڈمی میں 3- نومبر 2024ء کو بھارت کی ملک گیر سطح پر اساتذہ کی رجسٹرڈ واحد تنظیم ,, قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت ،، کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں ناندیڑ (مہاراشٹرا) کی ممتاز و معروف معلمہ محترمہ سعدیہ فاطمہ باسط علی خان (مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ) کو ان کے اسکول کی گرانقدر تعلیمی سرگرمیوں ادبی ماہرانہ خدمات اوران کے قلم کی صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا
قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی منعقدہ اس شاندار تقریب کا انعقاد حیدر علی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، ننھی عائشہ چودھری دہلی نے اپنی مسحور کن آواز میں نعت شریف سنائی یہ پروگرام قومی صدر جناب چودھری واصل علی گجر صاحب کی صدارت میں ہوا ، قومی نائب صدر سید مہتاب ابراہیم صاحب نے ملک بھر سے آۓ اساتذہ کا خیر مقدم کیا ، تنظیم کے مہاراشٹراصدر جناب عابد خان حمید خان صاحب نے بھی بہترین انداز میں غرض و غایت کو پیش کیا انہوں نے ایوارڈ پانے والے اساتذہ کو تنظیم کی جانب سے پُر خلوص مبارکباد دی مہاراشٹرا سکریٹری جناب زین العابدین صاحب نے کہاکہ آج کے دور میں اساتذہ کی ذمہ داریوں میں کافی اضافہ ہوگیا طلبا کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا کوئی معمولی کام نہیں ہے
اسٹیج پر موجود ناظمہ رہبری صاحبہ امراوتی اور حمیرہ تسنیم صاحبہ نے رونق بخشی ، سب سے جاندار و شاندار انداز انصاری امتیاز رفیق صاحب کی زبردست نظامت نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دئیے ، سبھی نے بلند آواز سے راشٹرگیت پڑھ کر ماحول میں ایک سحر پیدا کیا ، اساتذہ اکرام اور طلباء وطالبات کے نیز تعلیمی مسائل کی یکسوئی کے ساتھ ہی معیار تعلیم کی بہتری اور اُردو کی ترقی وترویج پر کام کرنے کے لئے جہد مسلسل کی ایک مثال قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت نے قائم کی ، اس تقریب میں مہاراشٹر ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، کیرالا ، گجرات اور راجستھان میں بر سر خدمت پرائمری اسکول ، سکنڈری اسکول ، اور جونئیر کالجس کے اساتذہ میں سے کارکردگی کی بنیاد پر 100 سو سے زائد اساتذہ کو ,, نیشنل اُردو ٹیچر ایوارڈ ،، سے نوازا گیا ، ملک گیر سطح پر آئے ہوئے سینکڑوں لوگوں کے لئے بہترین نظم رکھا گیا ، اس کامیاب پروگرام میں ایوارڈ ملنے پر سعدیہ فاطمہ ناندیڑ کو سبھی حلقہ احباب سے مبارکباد کا سلسلہ پیش ہے ، ان کے افراد خاندان نے بہت خوشی کا اظہار کیا
انھوں نے اب تک کئی ایوارڈ حاصل کئے ہیں ، اور اپنی کامیابی پر اللّٰہ کا شکرادا کیا محترمہ سعدیہ فاطمہ نے انہیں ایوارڈ کے لئیے منتخب کئیے جانے پرقومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کے قومی صدر اور مہاراشٹرا کے صدرسے اظہار تشکر کیا