تلنگانہ
والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کا سخت انتباہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سرکاری ملازمین کو خبردار کیا کہ اگر کوئی ملازم اپنے والدین کی دیکھ بھال نہیں کرتا تو اس کی تنخواہ سے 10 سے 15 فیصد رقم کاٹ کر والدین کے بینک کھاتے میں جمع کی جائے گی۔
چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں بہت جلد ایک نیا قانون لایا جائے گا تاکہ والدین کو ان کے بچوں کی آمدنی میں باقاعدہ حصہ مل سکے
چیف منسٹر نے کہا کہ بے سہارا افراد کی مدد کرنا اور اپنے والدین و آبائی گاؤں کی خدمت کرنا ہر سرکاری ملازم کی ذمہ داری ہے
ریونت ریڈی نے ہفتہ کو حیدرآباد کے شلپا کلا ویدیکا میں گروپ–2 ملازمتوں کے لیے منتخب 783 امیدواروں کو تقرری نامے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی
۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرم مارک، چیف سیکریٹری رام کرشنا راؤ اور وزیر پونم پربھاکر بھی موجود تھ



