تلنگانہ

حیدرآباد اور بنگلورو کے درمیان بُلٹ ٹرین چلانے کی مرکزی حکومت سے درخواست کی گئی ۔ چیف منسٹر رہونت ریڈی

چیف منسٹر  ریوَنت ریڈی نے دہلی میں میڈیا سے کہا کہ حیدرآباد تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حکومت نے ریاست کے مستقبل کے لیے جامع منصوبہ "تلنگانہ رائزنگ 2047” تیار کیا ہے۔

 

ریوَنت ریڈی نے بتایا کہ حیدرآباد میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ رہائش پذیر ہیں اور حکومت انفراسٹرکچر کو عالمی سطح پر لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ شہر میں آر آر آر کی تعمیر جاری ہے جبکہ میٹرو ریل کو موجودہ 70 کلومیٹر سے بڑھا کر 150 کلومیٹر تک وسعت دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ فی الحال روزانہ پانچ لاکھ مسافر میٹرو استعمال کر رہے ہیں اور آئندہ پانچ برسوں میں یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچانے کا ہدف ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے سابرمتی ریور فرنٹ کی طرز پر موسی ندی کے کنارے ترقیاتی کام انجام دیے جائیں گے جس کے لیے موسی ریور فرنٹ کارپوریشن قائم کیا گیا ہے۔ شہر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو حیدرآباد سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ایک منصوبہ بند "فیوچر سٹی” کی تعمیر کی جا رہی ہے جسے ہوائی اڈے سے براہِ راست جوڑا جائے گا۔

 

ریوَنت ریڈی نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی حکومت سے حیدرآباد اور بنگلورو کے درمیان بُلٹ ٹرین دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

چیف منسٹر کے مطابق ریاست کے دیہی علاقوں میں زرعی پیداوار کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منشیات کے انسداد میں تلنگانہ پولیس پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

 

ریوَنت ریڈی نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ 2034 تک تلنگانہ ایک کھرب ڈالر اور 2047 تک تین کھرب ڈالر کی معیشت بنے اور قومی جی ڈی پی میں تلنگانہ کا حصہ 10 فیصد ہو۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button