تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ – کئی اضلاع میں صبح کے اوقات کہر

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت شدید کہر کا نظارہ دیکھنے میں آیا، جو کئی گھنٹوں تک برقرار رہا۔ ہفتہ، 2 نومبر کی صبح، ریاست کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور سردی کی لہر دیکھی گئی۔

 

بالخصوص، متحدہ کریم نگر ؛ نظام اباد ضلع میں کہر کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پداپلی اور سلطان آباد میں کہر کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ گاڑی سواروں کو سڑکیں نظر نہیں آرہیں، جس کے باعث ڈرائیور حضرات کو گاڑیوں کی ہیڈلائٹس آن کرکے آہستہ رفتار سے چلانا پڑ رہا ہے۔ ضلع جگتیال میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے، جہاں کہر کی وجہ سے عوام اور گاڑی چلانے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

 

دھرما پوری، دھرمارم، ویگاٹور اور دیگر منڈلوں میں بھی سڑکیں کہر کے باعث واضح طور پر نظر نہیں آ رہی ہیں۔ اسی طرح ضلع عادل آباد میں قومی شاہراہ 44 کا 125 کلومیٹر کا حصہ کہر میں مکمل طور پر چھپ چکا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور ڈرائیور حضرات کو احتیاط برتنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button