چارمینار اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس امیدوار محمد صلاح الدین لودھی 38 سال سے سیاست میں سرگرم
حیدرآباد _ 22 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے چارمینار اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس پارٹی کے امیدوار : محمد صلاح الدین لودھی گزشتہ 38 برسوں سے سیاست میں سرگرم ہیں
انھوں نے اپنا سیاسی کیریئر کا آغاز چار مینار کے پھترگٹی ڈویژن سے سال 1985 میں تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کیا تھا ۔ 1980- 1988 پتھر گئی ڈویژن کے تلگودیشم صدر رہے اور 1999 سے 2000 تک سیٹ ون کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دی۔ علیدہ تلنگانہ ریاست کی تحریک میں حصہ لیا اور سال 2018 کوئی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2018 میں چار مینار اسمبلی حلقہ سے بہ حیثیت ٹی آر ایس امید دار مقابلہ کیا ۔ گزشتہ 5 سال حلقہ میں سخت محنت کی اور تمام ڈویژن اور کمیٹیاں تشکیل دیں
میں نے حکومت کی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے توجہ دی اور پورے حلقہ میں موجود پارٹی کیڈر کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے حلقہ چار مینار میں بی آر ایس پارٹی کیڈر کا کیا۔
عہدے حاصل کئے بغیر وہ انچارج چار مینار اسمبلی حلقہ خدمات انجام دے رہے ہیں اور خاموشی سے تمام کمیونٹی ہر شعبے کے لوگوں کے لیے کام کررہے ہیں