فہرست رائے دہندگان غلطیوں کی نشاندہی کیلئے ضلع کلکٹر و میونسپل کمشنر نظام آباد سے نمائندگی کی جائے گی: صدر سٹی کانگریس ببلی کرشنا کا بیان

فہرست رائے دہندگان غلطیوں کی نشاندہی کیلئے ضلع کلکٹر و میونسپل کمشنر نظام آباد سے نمائندگی کی جائے گی: صدر سٹی کانگریس ببلی کرشنا کا بیان
نظام آباد:3/ جنوری (اردو لیکس) مجوزہ بلدی انتخابات کے تناظر میں آج سٹی کانگریس صدر ببلی راما کرشنا کی صدارت میں کانگریس بھون نظام آباد میں کارپوریشن کے حدود میں تمام ڈیویژنوں کے صدور، انچارج کا اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر سٹی کانگریس ببلی راما کرشنا نے کہا کہ عہدیداروں کی جانب سے فہرست رائے دہندگان جاری کردی گئی ہے
انہوں نے کہا کہ اس فہرست رائے دہندگان میں بے شمار غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔ تمام ڈیویژنوں کے سابق کارپوریٹرس، صدور، انچارج نے عہدیداروں کی جانب سے جاری کردہ فہرست رائے دہندگان کے جانچ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین کی جانب سے صرف 10 منٹ کے اند ر فہرست دیکھ کر عہدیداروں کے پاس جانے کا کلچر کانگریس پارٹی کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قائدین اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ کانگریس پارٹی کے پاس امیدوار دستیاب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار کانگریس آفس کا معائنہ کرنے پر انہیں اس بات کا پتہ چل جائیگا کہ ہر ڈیویژن سے تقریباً 10 افراد کانگریس پارٹی کے لئے بطور امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔ ببلی کرشنا نے کہا کہ ووٹروں کی فہرست رائے دہندگان میں خامیوں کے مد نظر جاریہ ماہ کی 5/ جنوری کو کانگریس پارٹی کی جانب سے میونسپل کمشنر اور 6/ جنوری کو ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے فہرست رائے دہندگان میں غلطیوں کی موجودگی کے ضمن میں نمائندگی کی جائے گی۔ اس اجلاس میں کانگریس قائدین نے شرکت کی۔



