تلنگانہ

کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو رخ : رکن کونسل کویتا

*بی آرایس تلنگانہ کے مفادات کی پاسدار‘سلور جوبلی تقاریب کو کامیاب بنایاجائے*

*پارٹی کی 25سالہ طویل تاریخ ریاست کے ہرباشندے کے دل پرنقش*

*رعیتو بندھو اسکیم کے خاتمہ کے ذریعہ کانگریس نے کسانوں کو بے سہارا کردیا*

*گروپI امتحانات میں مبینہ بے قاعدگیاںبے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ*

*گروکل ادارے تباہی کے دہانے پر‘طلبہ کا مستقبل تاریک*

*کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دورخ‘*

*آئندہ انتخابات میں بھارت راشٹرا سمیتی کی شاندارکامیابی یقینی۔*

*پدا پلی میں کے کویتا کی پریس کانفرنس*

 

حیدرآباد: رکن قانون ساز کونسل بی آرایس وصدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے دوران پدا پلی اہمیت کےحامل مرکز کے طور پر ابھرا۔سنگارینی کوئلے کی کانیں مرکزتوجہ رہیں۔جب یہاں ہڑتال منظم کی گئی تب اس کا اثر ملک کے دارالحکومت دہلی تک دیکھاگیا۔وہ ضلع بی آرایس بھون پدا پلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کررہی تھیں۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر کے ایشور‘ضلع صدر وسابق رکن اسمبلی کے چندر‘سابق اراکین اسمبلی داسری منوہر ریڈی ‘پی مدھواور دوسرے موجودتھے

 

۔کے کویتا نے کہاکہ بی آرایس واحد جماعت ہے جو تلنگانہ کے مفادات کے تحفظ کےلئے گزشتہ 25برسوں سے مصروف عمل ہے۔تمام طبقات سے بی آرایس کا مضبوط تعلق خاطر رہاہے۔انہوں نے پرزورانداز میں کہاکہ بی آرایس کا گلابی پرچم تحفظ کی علامت ہے۔بی آرایس تلنگانہ کی جماعت ہے اور تلنگانہ کے مفادات کی پاسدار ہے۔بی آرایس کے دورحکومت میں ریاست تلنگانہ کو ملک بھر میں سرفہرست مقام دلایاگیا۔بی آرایس لیڈر نے کہاکہ بی آرایس کی 25سالہ طویل تاریخ تلنگانہ کے ہر باشندے کے دل پر نقش ہے۔انہوںنے کہاکہ بی آرایس کی سلور جوبلی تقاریب شاندار پیمانے پر منائی جائیںگی۔سال بھر مختلف پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا۔

 

کویتا نے کہاکہ پدا پلی سے زیادہ سے زیادہ عوام سلور جوبلی جلسہ عام میںشرکت کریں اور جلسہ عام کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں۔انہوں نے کہاکہ محبان تلنگانہ ضروربہ ضرور شرکت کریں اور بی آرایس اور تلنگانہ سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا ثبوت دیں۔ےہ جلسہ عام تلنگانہ کی تاریخ میں اہمیت کاحامل رہے گا اور ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

 

کے کویتا نے کہاکہ کانگریس حکومت میں تمام طبقات مشکلات کا شکار ہیں۔عوام کو کانگریس کی سیاست پر غور وفکر کرنے کی ضرورت ہے۔کانگریس نے رعیتو بندھو اسکیم کو ختم کرتے ہوئے کسانوں کو بے سہارا کردیاہے۔موجودہ حالات میں کسان کاشت کاری میں ہی خوف محسوس کررہے ہیں۔ےہ کانگریس حکومت کی ناکامی کی واضح دلیل ہے۔کے کویتا نے کہاکہ غیر موسمی بارش کے باعث دھان تر ہوچکی ہے۔کسان تکالیف میں مبتلا ہیں۔تاہم کانگریس حکومت کسانوں کے مسائل پرخاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔کویتا نے یاددلایاکہ بی آرایس کے دورحکومت میں آفات سماوی کے فوری بعد نقصانات کا جائزہ لیاجاتا اور متاثرین کو فی الفورمعاوضہ کی فراہمی عمل میں لائی جاتی۔

 

رکن قانون ساز کونسل بی آرایس نے کہاکہ کانگریس حکومت نے گروپIامتحانات میں شفافیت کو بھی ملحوظ نہیں رکھا۔گروپIامتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ذریعہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیاگیاہے۔مقامی نوجوانوں کے بجائے غیر مقامی نوجوانوں کو ترجیح دینا کانگریس کی پالیسی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر ضلع کےلئے پٹرول پمپ کی منظوری کا کانگریس کا اعلان عوام کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ بی آرایس کے دورحکومت میں کے چندرشیکھر راﺅ نے بڑے پیمانے پر بلاسودی قرضہ جات کی اجرائی عمل میں لائی۔

 

کسانوں اور چھوٹے تاجرین کو فائدہ پہنچایاگیا۔کویتا نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج تک جئے تلنگانہ کانعرہ بلند نہیں کیا۔کانگریس حکومت نے گروکلس اداروں کو تباہ کردیاہے۔جس کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل تاریک ہوچکاہے۔ریاست تلنگانہ پھر ایک مرتبہ پسماندگی اور تنزلی کا شکا رہے۔کے کویتا نے پرزورانداز میں کہاکہ سنگارینی کے خانگیانے کے عمل کو کے سی آر نے روکا جبکہ موجودہ حکومت سنگارینی کو فروخت کررہی ہے۔کانگریس نے سنگارینی کے منافع بخش بڑے حصہ کو فروخت کرتے ہوئے ورکرس کو دھوکہ دیاہے۔کویتا نے ریاضی کی اصطلاح میں قومی جماعتوں کانگریس اور بی جے پی پر شدید تنقید کی اور کہاکہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس کے8اور بی جے پی کے 8جملہ 16ارکان لوک سبھا ہونے کے باوجود ریاست کےلئے ایک روپےہ بھی فنڈ حاصل نہ کیاجاسکا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی ایک ہی سکہ کے دورخ ہیں۔آئندہ انتخابات میں بی آرایس پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی

 

۔ضلع صدربی آرایس کے چندر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی آرایس کے سلور جوبلی جلسہ عام کے تعلق سے ضلع کے ہر موضع میں عوام میں زبردست جوش وخروش پایاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ کے کویتا ایسی لیڈر ہیں جنہوں نے تلنگانہ کی تہذیب وثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کیاہے۔انہوںنے کہاکہ کانگریس پارٹی نے جھوٹے وعدوں اور دھوکہ دہی کے ذریعہ اقتدار حاصل کیا۔انہوںنے کہاکہ کالیشورم پروجیکٹ کے ایک بیاریج کی مرمت سے پہلو تہی کے ذریعہ مکمل پروجیکٹ کو ہی بند کردینا کسانوں کے ساتھ ظلم وستم کی انتہا ہے

 

۔کے چندر نے کہاکہ سلور جوبلی جلسہ عام میں پدا پلی ضلع سے بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں اور جلسہ عام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیاجائے۔قبل ازیں پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور مہلوکین کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی منائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button