تلنگانہ

تلنگانہ میں حکومت سازی کے لئے کانگریس قائدین کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد: کانگریس قائدین کا ایک گروپ گورنر تملاسائی سندرا راجن سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت بنانے کے لیے مدعو کرنے  ایک مکتوب حوالے کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس قائدین نے کہا کہ وہ پیر کو قانون ساز پارٹی کے اجلاس کے بعد سی ایل پی لیُر کے نام کی اطلاع دیں گے۔ گورنر سے ملاقات کرنے والوں میں ٹی پی سی سی سربراہ ریونت ریڈی کے ساتھ پارٹی قائدین ڈی کے شیوکمار، مانیک  ٹھاکرے، اتم کمار ریڈی، ملو روی اور دیگر شامل تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ ریاستی حکومت کے افسران کو پیر کی شام کو حلف برداری کی تقریب کے لیے تیار رہنے کی ہدایات ملی ہیں۔ ڈی کے شیوکمار نے گورنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سی ایل پی کا اجلاس پیر کی صبح 9.30 بجے ہوگا۔ اس کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button