بی آر ایس رکن اسمبلی کوشک ریڈی کی رہائش گاہ پر کانگریس رکن اسمبلی گاندھی کے حامیوں کی توڑ پھوڑ
کانگریس کارکنوں نے بی آر ایس رکن اسمبلی کوشک ریڈی کی رہائش گاہ پر حملہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی۔ گھر پر انڈے اور ٹماٹر پھینکے گئے۔ انہوں نے وہاں موجود بی آر ایس کارکنوں پر کرسیوں سے حملہ بھی کیا۔
گھر کے شیشے ٹوٹ گئے۔ چیلنجوں اور جوابی چیلنجوں کے درمیان، سیری لنگم پلی کے رکن اسمبلی ار کے پوڈی گاندھی اپنے حامیوں کے ساتھ حیدرآباد کے کنڈا پور میں واقع کوشک ریڈی کی رہائش گاہ پر گئے۔ پولیس نے رکن اسمبلی کو وہیں روک لیا۔ لیکن گاندھی کے حامیوں نے پولیس کو دھکیل دیا اور گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔
اس دوران کانگریس کارکنان گیٹ پھلانگ کر کوشک ریڈی کے گھر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود بی آر ایس پارٹی کارکنوں پر حملہ کردیا۔ انڈے اور ٹماٹر پھینکے کرسیوں سے گھر کے شیشے ٹوٹ دئے ۔ اس واقعہ کے بعد وہاں شاید کشیدگی پیدا ہوگئی۔پولیس نے چند کارکوں کو حراست میں لے لیا ۔