ورنگل میں 27 اپریل کو منعقدہ بی آر ایس پارٹی کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل – جلسہ عام کے پوسٹر کا سابق وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار کے ہاتھوں رسم اجرا

جاریہ ماہ کے 27 تاریخ کو ورنگل میں منعقدہ بی آر ایس پارٹی کے جلسہ عام کامیاب بنانے کی اپیل جلسہ عام کے پوسٹر کا سابقہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے رسم اجراء کیا۔۔۔ سابق رکن اسمبلی کھمم و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے مماتا میڈیکل کالج کھمم میں واقع اپنے مکان میں 27 اپریل کو بی آر ایس پارٹی کا جلسہ عام جو ورنگل میں منعقد ھونے والا ہے پوسٹر کا رسم اجراء انجام دینے کے بعد پی اجے کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے سابقہ ریاستی وزیر اعلیٰ مجاہد تلنگانہ اور بی آر ایس پارٹی کے قومی صدر کے سی آر کی ہدایت پر بی آر ایس پارٹی کے 25 سال تکمیل پر یہ جلسہ عام جاریہ ماہ کے 27 تاریخ کو ورنگل میں منعقد ھونے والا ہے اس جلسہ عام میں ریاست تلنگانہ سے دس لاکھ سے زائد افراد شرکت کرینگے پی اجے کمار نے کہا کے کھمم شہر سے دس ھزار سے زائد افراد اس جلسہ عام میں شریک ھونگے پی اجے کمار نے کھمم ضلع اور تلنگانہ بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس جلسہ عام میں شریک ہوکر کامیاب بنائیں