جرائم و حادثات

تلنگانہ کے محبوب آباد میں کانسٹیبل کی درندگی – شوہر سے جھگڑنے والی خاتون کو "تحفّظ” کے بہانے پھنسایا، پھر زیادتی کا بنایا نشانہ !

محبوب آباد میں کانسٹیبل کی درندگی

شوہر  سے جھگڑنے والی خاتون کو "تحفّظ” کے بہانے پھنسایا، پھر زیادتی کا بنایا نشانہ !

 

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے بَیّارم منڈل میں پولیس کانسٹیبل کی شرمناک حرکت نے سنسنی پھیلا دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا، اسی دوران بَیّارم پولیس اسٹیشن کا کانسٹیبل دینیش اس کے قریب آیا اور ہمدردی جتاتے ہوئے تعلقات بڑھائے۔

 

خاتون کا کہنا ہے کہ دینیش نے مکر و فریب سے اسے بہلایا، محبت کے جھوٹے وعدے کئے اور بعد میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے دینیش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس آئی تیروپتی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button