تلنگانہ

گھر میں باپ کی نعش بیٹی نے لکھا دسویں کا امتحان

والد کے انتقال کے باوجود ایک طالبہ نے دسویں جماعت کا امتحان لکھا ۔یہ افسوناک واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آیا جہاں ایک طالبہ نے اپنے والد کے انتقال کے باوجود دسویں جماعت کا امتحان دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کننے پلی منڈل کے متھاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والی سری لتا کے والد ملّیا طویل علالت کے بعد جمعرات کو انتقال کر گئے۔ جب ایک طرف گھر میں آخری رسومات کی تیاریاں ہو رہی تھیں،

 

تب دوسری طرف سری لتا نے حوصلہ مضبوط رکھتے ہوئے اپنا پہلا دسویں جماعت کا امتحان دیا۔ اس طالبہ کے عزم کو دیکھ کر امتحانی مراکز کے افسران اور رشتہ دار نے اس کی ہمت کی  ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button